Posts

Showing posts from July, 2023

سلطان صلاح الدین ایوبی

Image
Tareekhi Kahani 1تاریخی کہانی - تحریر نمبر   سلطان صلاح الدین ایوبی اور صلیبی جنگجوؤں کے درمیان سال باسال تک معر کہ آرائیاں جاری رہیں جمعہ 15 مئی 2015 شیخ معظم الٰہی: سلطان صلاح الدین ایوبی اور صلیبی جنگجوؤں کے درمیان سال باسال تک معر کہ آرائیاں جاری رہیں۔آخر مختلف جنگی کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد وہ معر کہ پیش آیا جو تاریخ میں فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے اور جس نے فلسطین کی مسیحی سلطنت کا خاتمہ اور صلیبیوں کی قسمت کا فیصلہ کردیا۔یہ خطین کی جنگ تھی جو ہفتہ کے دوران 24ربیع الآخر 385ء کو پیش آئی اور جس میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی۔ مسیحی لشکر کے چیدہ اورمنتخب جوان مرد قید کر لیے گئے یروشلم کا باشاہ گائی اور اس کا بھائی کا ریجی نالڈ اور بڑے بڑے عیسائی شرفاء گرفتار کرلئے گئے۔باقی فلسطین کے تمام عیسائی بہادر اور شہسوار مسلمانوں کے پہرے میں تھے۔مسیحی لشکر کے معمولی سپاہی پیدل اور سوار جو زندہ بچے تھے سب مسلمانوں کے امیر ہوگئے۔ ایک ایک مسلمان سپاہی تیس تیس عیسائیوں کو جنہیں خود اس نے گرفتار کیا تھا۔ خیمے کی رسی میں باندھے لے جاتا دیکھا گیا۔ٹوٹی ہوئی صلیبوں اور کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں میں مرد