Posts

Showing posts with the label Surah-e-Quran

Surah-Falik translation and detail

Image
 Surah-Falik translation and detail آیت: 1 قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں. (1) Say, "I seek refuge in the Lord of daybreak * فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔ آیت: 2 مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.*  (2) From the evil of that which He created * یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سےپناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔  آیت: 3 وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.*  (3) And from the evil of darkness when it settles * رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور مو...