اللہ تعالیٰ کےاسم اعظم
اسم اعظم پہلی حدیث :یعقوب بن عاصم سے روایت ہے وہ روایت کرتے ہیں دو صحابہ سے کہ انہوں نے نبی ﷺکو فرماتے ہوئے سنا کوئی بھی بندہ «[لا الہ اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملکولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر» روح کے اخلاص اور دل کی تصدیق کے ساتھ زبان سے کہتا ہے تو اللہ تعالی آسمان کو پھاڑ کر زمین میں اس کے قائل کودیکھتا ے ہے اور جس بندے پر اللہ تعالیٰ نظر فرمالیں تو اس کا حق ہوتا ہے جو کچھ اس نے مانگا ہے اسے دے دے ‘‘۔ دوسری حدیث : برید ۃ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا ، «اللھم انی اسالک بانی اشھد انت اللہ لا الہ لا انت الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یو لد ولم یکن لہ کفوا احد » (اے اللہ میں تجھ سے یہ گواہی دیتے ہوئے سوال ک...