Surah-Falik translation and detail


 Surah-Falik translation and detail




آیت: 1

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.

(1) Say, "I seek refuge in the Lord of daybreak

* فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔

آیت: 2

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.* 

(2) From the evil of that which He created

* یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سےپناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 آیت: 3

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ

اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.* 

(3) And from the evil of darkness when it settles

* رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوںکو عملی جامہ پہنانے کے لئے نکلتے ہیں۔ ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ غَاسِقٍ، رات، وَقَبَ داخل ہو جائے، چھا جائے۔

آیت: 4

وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ

اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).*

 (4) And from the evil of the blowers in knots

* نَفَّاثَاتٌ، مونث کا صیغہ ہے، جو النُّفُوسُ (موصوف محذوف) کی صفت ہے مِنْ شَرِّ النُّفُوسِ النَّفَّاثَاتِ یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ۔ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں۔ یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے۔ جادوگر، پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کرکے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔

آیت: 5

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.* 

(5) And from the evil of an envier when he envies.

* حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے۔ کیوں کہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے


تفصیل
سورہ فلق قرآن کریم کی 113ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو 30ویں پارے میں واقع ہے۔ سورہ فلق چار قل میں سے ہے۔ خداوندعالم اس سورت میں پیغمبر اکرمؐ کو ہر چیز خاص کر رات کی تاریکی، گِرہوں میں پھونکیں مارنے والوں اور حسد کرنے والوں کے شر سے خدا کی پناہ مانگنے کا حکم دے رہا ہے۔ اہل سنت بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب ایک یہودی نے پیغمبر اکرمؐ پر جادو کیا جس کی وجہ سے حضورؐ بیمار ہوئے۔ جبرئیل کے توسط سے سورہ فلق اور سورہ ناس کے نزول کے بعد ان آیات کو پیغمبر اکرمؐ پر پڑھا گیا جس کے بعد آپ بستر بیماری سے بلند ہوئے۔ لیکن بعض شیعہ علماء اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کیونکہ پیغمبر اکرمؐ پر سحر اور جادو اثر ہی نہیں کرتا۔

  • نام

اس سورت کو فَلَق کہا جاتا ہے جسے اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔[1] فلق صبح اور اس کی روشنی کو کہا جاتا ہے۔[2] اس سورت کے دیگر اسامی میں "مُعَوِّذَۃ" (پناہ لینا) ہے جو "عوذ: پناہ لینا" سے مشتق ہے۔[3] سورہ فلق اور سورہ ناس کو مُعَوِّذَتین بھی کہا جاتا ہے۔ اسی طرح ان دو سورتوں کو احساس خطر کے مواقع پر پڑھی جانے کی وجہ سے "مُشَقشَقَتَین" بھی کہا جاتا ہے۔[4]

  • محل اور ترتیب نزول

سورہ فلق مکی سورتوں میں سے ہے۔ ترتیب نزول کے اعتبار سے 20ویں جبکہ مُصحَف شریف کی موجودہ ترتیب کے اعتبار سے 113ویں سورت ہے[5] جو قرآن کے آخری پارے میں واقع ہے۔

  • آیات کی تعداد اور دوسری خصوصیات

سورہ فلق 5 آیات، 23 کلمات 73 حروف پر مشتمل ہے۔ حجم اور آیات کے اختصار کے اعتبار سے اس کا شمار مُفصَّلات میں ہوتا ہے۔ سورہ فلق چار قل یعنی ان چار سورتوں میں سے ایک ہے جن کا آغاز لفظ "قُل" سے ہوتا ہے۔[6]

فضیلت اور خواص

اس کی تلاوت کے بارے میں پیغمبر اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص سورہ فلق اور سورہ ناس کی تلاوت کرے وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے تمام انبیاء کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہو۔[18]

اسی طرح امام باقرؑ سے بھی منقول ہے کہ جو شخص نماز شب کی وَتْر میں مُعَوِّذَتین (ناس و فلق) اور سورہ اخلاص کی تلاوت کرے اس شخص کو سے مخاطب ہو کر کہا جاتا ہے کہ اے بندہ خدا تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ خدا نے نمہاری نماز وتر کو قبول کیا ہے۔[19] اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ سورہ فلق اور سورہ ناس کو خدا کے یہاں سب سے محبوب سورتیں قرار دیتے ہیں۔[20] ایک اور حدیث میں پیغمبر اکرمؐ سے نقل ہوئی ہے کہ جو شخص سورہ اخلاص، سورہ ناس اور سورہ فلق کو ہر رات دس مرتبہ پڑھے تو گویا ایسا ہے کہ اس نے پوری قرآن کی تلاوت کی ہو اور یہ شخص اپنی گناہوں سے اس طرح باہر آئے گا گویا اس کی ماں نے اسے تازہ جنم دی ہے ارو یہ شخص اگر اسی دن یا رات مر جائے تو یہ شہادت کی موت مرا ہے۔[21] سورہ فلق کے خواص کے بارے میں نقل ہوا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ مُعَوِّذَتین پڑھ کر امام حسنؑ اور امام حسینؑ کے لئے تعویذ باندھتے تھے۔[22]


Detail

Surah is one of the 113th and Mickey Surahs of the Quranic Quran, which is located in the 30th. Surah is from four quarters. The Lordhood is ordering to seek the Prophet Akram in this Surah, especially for the darkness of the night, the darkness of the night, and the evil of those who disbelieve in the churches. Sunnah, some interpreters say that it was revealed when a Jew was magic on the Prophet, due to which the Holy Prophet was ill. After the descent of Gabriel and Surah Nass, these verses were read on the Prophet Akram, after which you raised up the bed. But some Shia scholars object to this, because the Prophet does not affect the spirits and magic.


Name

It is called Surah that has been taken from its first verse. [1] Flaming is called the morning and its light. [2] In other cases of this Surah, "Messiah" (shelter) is " Description: Shelter. "[3] Surah al-Fat and Surah Nazar is also called meaning. Similarly, these two Surahs are also called "practice" as well as reading on risk opportunities. [4]


Palace and layout descent

Surah is of Mickey Surahs. The layout is divided by the descent, while the current configuration of Egypt Sharif is 113th Surah [5] which is located in the last pic of the Qur'an.


Number of verses and other features

Surah Fall 5 verses, 23 words contain 73 characters. The volume of volume and verses is in its county. Surah is one of the four words, one of the four verses, which starts with the word "char". [6]


Virtue and Properties


Regarding his recitation, the Prophet is accepted that the person who recites Surah and Surah Nazis is like a person who has studied all Prophets's books. [18]


Similarly, Imam Baqar is also obedient to the person who prayed to the prayer of the prayer, and recited the Surah sincerity, and said, "O God, God is the good tidings for you that God sanctified Prayer is accepted. [19] There is similar to another Hadith that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) as the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) The person who reads Surah Surah, Surah Nase and Surah, ten times every night, as if he has recited the whole Quran, and this person will come out like his sins, as his mother has a fresh birth. This is the person who dies on the same day or night, then it is death to death. [21] Surah has duplicated about the characteristics of Surah that the Prophet Akram was reading and tied to Imam Hassan and Imam Hussein. [22]




Comments

Post a Comment

If you have any doubts,please let me know

Popular posts from this blog

Surah Al-Hajj with Audio

حُسن اخلاق : ایمانِ کامل کی علامت

بغداد کا انجام ایک سبق