surah Al-Falaq -Surah Al-naas .Explanation
surah Al-Falaq Translation
In the name of God, Most Gracious, Most Merciful
Say: I seek refuge in the Lord of the morning from the evil of that which He has created, (2) and from the evil of the night when darkness overshadows it (3) From the evil of (4) And from the evil of the envious when they envy (5)
Surah Al-naas Translation
Translation [edit] In the name of God, Most Gracious, Most Merciful
Say: I seek refuge in the Lord of mankind, (1) the true King of the people, (2) the true God of the people, (4) Who whispers in the hearts of the people (5) whether he be of the jinn or of the men (2)
Explanation
Although these last two verses of the Qur'an are rather separate in themselves and are written under different names in the Mushaf, there is such a deep connection between them and their subjects are so closely related to each other that they have a common name. "مُعَوِتذَتَیُن" (two surahs seeking refuge). Imam Bayhaqi has written in the evidence of prophethood that these revelations have also taken place at the same time, that is why the combined name of both is Mu'awzatin. We are writing the same article on both here because the issues and discussions related to them are exactly the same.
Statistics
* Surah Al-Falaq contains 5 verses, 23 words and 74 letters. [1]
Surah An-Nas contains 6 verses, 20 words and 79 letters. [2]
There are 11 verses, 43 words and 153 letters in all.
Revelation time
Hazrat Hassan Basri, Ikrimah, Ata 'and Jabir bin Zayd say that these Surahs are Mukki. This is also a narration from Hazrat Abdullah bin Abbas Ma. But the second narration from them is that they are Madani and the same is the view of Hazrat Abdullah bin Zubair Ma and Qatadah. One of the traditions that reinforces this second view is the hadith of Hazrat Aqaba ibn Amir in Muslim, Tirmidhi, Nisa'i and Musnad Imam Ahmad ibn Hanbal that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said to me one day: Do you know what verses have been revealed to me tonight? These are unique verses. This hadith proves the authenticity of these surahs on the basis that Aqaba ibn Amir believed in Madinah after the migration, as Abu Dawood and Nisa'i narrated from their own narrations. Duplicated Other narrations which have been strengthened by this statement are: He had cast a spell on the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) fell ill as a result of this. Ibn Sa'd has narrated with reference to Waqidi that this is the event of the year 7 AH. For this reason, Sufyan ibn 'Uyayna has also called these Surahs Madani.
But as stated in the article of Surah Al-Ikhlas, when it is said about a Surah or a verse that it was revealed on a certain occasion, it does not necessarily mean that it was revealed on that occasion for the first time. On the contrary, sometimes it has happened that a surah or verse had been revealed first, and then when a special event or situation arose, it was brought to the notice of Allah (swt) again and again and again and again and again and again. In our view, the same is the case with Muazzatin. His article clearly states that it may have been revealed in Makkah at a time when opposition to the Holy Prophet was very strong there. Later, when a storm of opposition arose in Madinah against the hypocrites, Jews and polytheists, the Holy Prophet was again instructed to recite these two Surahs as mentioned in the above narration of Hazrat Aqaba bin Amir. After that, when he was bewitched and his illness became severe, by the command of Allah, Jibreel (as) came and instructed him to recite these Surahs again. Therefore, the statement of those commentators who call these two Surahs Mickey is more reliable in our opinion. With regard to magic, it is also forbidden to consider them as specific, as it relates only to one verse of Surah Al-Falaq, and from the evil of evil in the contract, the rest of the verses of Surah Al-Falaq and the whole of Surah Al-Nas. There is no direct connection.
Topic and article [edit]
The circumstances in which these two Surahs were revealed in Makkah were such that as soon as the call to Islam began, it seemed as if the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) had put his hand in the hive of sheep. As your call spread, so did the opposition of the infidels of Quraysh. As long as they hoped that they might be able to stop him from doing this by some kind of bargaining, or by luring him, there was still some reduction in the intensity of the obstinacy. But when the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) disappointed them so much that he would be willing to reconcile with them in matters of religion, I am not the doer, and you are not the worshiper of what I worship, so my path is different and your path is different, then the enmity of the disbelievers has reached its peak. Characteristically, the members of the families (men or women, boys or girls) who had converted to Islam, were always burning in their hearts against the Holy Prophet. He was being cursed from house to house. Secret advice was being given that at some point in the night you should be killed in secret so that the Bani Hashim could not find the killer and take revenge. Sorcery was being waged against him so that he would either die or become seriously ill, or become insane. The devils, jinn and humans had spread everywhere so that they would instill in the hearts of the people some whispers against him and against the religion and the Qur'an which he had brought, so that the people became distrustful and started running away from him. The fire of jealousy was burning in the hearts of many people, because they could not see the lamp of any person burning except themselves, or any man of their tribe. For example, the reason why Abu Jahl used to go too far in opposing the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) is that he himself states that the "quote" is between us and the Bani 'Abd al-Manaf (ie the family of the Messenger of Allah) There was competition.
They fed us and we fed them. They gave people rides, so did we. They donated, so did we. Even when he and I clashed in honor, they now say that there is a prophet among us who receives revelation from heaven. How can we compete with them in this field? By God, we will never believe or confirm it. [3]
In these circumstances, the Messenger of Allah (peace be upon him) was told to say to them: I seek refuge in the Lord of the dawn, from the evil of all creatures, from the darkness of the night and from the evil of sorcerers and sorcerers, and from the evil of the envious. ۔ And say to them: I seek refuge in the Lord of mankind, the King of mankind, and the God of mankind from every evil whispering that comes back again and again and whispers into the hearts of men, even the devils Be it from or from the devils of Anas. This is similar to what Moses said when Pharaoh expressed his intention to kill him in a crowded court.
This is the punishment of the Lord and your Lord from among all the arrogant ones who do not believe in the Day of Reckoning.
I seek refuge in my Lord and your Lord from every arrogant one who does not believe in the Day of Reckoning.
- Quran: Surah Al-Mu'min: 27
وَانِي عَذَتُ بَربِ وَي وَرَبَكُم ا َنَن تُرُجُمُونِ
And I have taken refuge in my Lord and your Lord, lest you should attack me
- قرآن: سورۃ الدخان: 20
۔
On both occasions, these glorious prophets of Allah were in a state of great helplessness, with great possessions and resources, and with power and glory. On both occasions, he stood firm in the face of powerful enemies, even though he did not have the material strength to fight them. And on both occasions, they ignored the threats of the enemies and the dangerous tactics and hostile tactics, saying that we have taken refuge in the Lord of the Universe against you. Obviously, this determination and steadfastness can only be shown by a person who is convinced that the power of this Lord is the greatest power, that all the powers of the world are nothing compared to him, and that anyone who seeks refuge in Him Nothing can go wrong He can only say that I will not deviate from the proclamation of the word of truth, do whatever you want, I do not care about it, because I have taken refuge in you and my Lord and the Lord of the universe.
سورہ الفلق، ترجمہ۔
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ،نہایت رحم کرنے والا ہے
کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (1) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی (2) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے (3) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے (4) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے (5)
۔ ترجمہ سورة النَّاس
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم کرنے والا ہے
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (1) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (2) لوگوں کے معبود برحق کی (3) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (4) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (5) (خواہ) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے (٦)
Urdu Explanation
اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دوسورتیں بجائے خود الگ الگ ہیں اور مصحف میں الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں، لیکن ان کے درمیان باہم اتنا گہرا تعلق ہے اور ان کے مضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مناسبت رکھتے ہیں کہ ان کا ایک مشترک نام "مُعَوِّذَتَیُن" (پناہ مانگنے والی دو سورتیں) رکھا گیا ہے۔ امام بیہقی نے دلائل نبوت میں لکھا ہے کہ یہ نازل بھی ایک ساتھ ہی ہوئی ہیں، اسی وجہ سے دونوں کا مجموعی نام معوذتین ہے۔ ہم یہاں دونوں پر ایک ہی مضمون لکھ رہے ہیں کیونکہ ان سے متعلقہ مسائل و مباحث بالکل یکساں ہیں۔
شماریات معوذتین
* سورہ الفلق میں 5 آیات، 23 کلمات اور 74 حروف موجود ہیں۔[1]
سورہ الناس میں 6 آیات، 20 کلمات اور 79 حروف موجود ہیں۔[2]
معوذتین میں مجموعی طور پر 11 آیات، 43 کلمات اور 153 حروف موجود ہیں۔
زمانۂ نزول[ترمیم]
حضرت حسن بصری، عکرمہ، عطاء اور جابر بن زید کہتے ہیں کہ یہ سورتیں مکی ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ما سے بھی ایک روایت یہی ہے۔ مگر ان سے دوسری روایت یہ ہے کہ یہ مدنی ہیں اور یہی قول حضرت عبد اللہ بن زبیر ما اور قتادہ کا بھی ہے۔ اس دوسرے قول کو جو روایات تقویت پہنچاتی ہیں ان میں سے ایک مسلم، ترمذی، نسائی اور مسند امام احمد بن حنبل میں حضرت عقبہ بن عامر کی یہ حدیث ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک روز مجھ سے فرمایا: {{اقتباس حدیث | تمہیں کچھ پتہ ہے کہ آج رات مجھ پر کیسی آیات نازل ہوئی ہیں؟ یہ بے مثل آیات ہیں۔ اعوذ بربّ الفلق اور اعوذ بربّ الناس }} یہ حدیث اس بنا پر ان سورتوں کے مدنی ہونے کی دلیل ہے کہ حضرت عقبہ بن عامر ہجرت کے بعد مدینہ طیبہ میں ایمان لائے تھے، جیسا کہ ابو داؤد اور نسائی نے خود ان کے اپنے بیان سے نقل کیا ہے۔ دوسری روایات جو اس قول کی تقویت کی موجب بنی ہیں وہ ابن سعد، مُحیّ السُّنّہ بَغَوِی، امام نَسَفِی، امام بَہَیقَی، حافظ ابن حَجَر، حافظ بدر الدین عَینی، عَبُدبن حُمیّد وغیر ہم کی نقل کردہ یہ روایات ہیں کہ جب مدینے میں یہود نے رسول اللہ ﷺ پر جادو کیا تھا اور اس کے اثر سے حضور ﷺ بیمار ہوگئے تھےاس وقت یہ سورتیں نازل ہوئی تھیں۔ ابن سعد نے واقدی کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ یہ سنہ 7 ھ کا واقعہ ہے۔ اسی بنا پر سفیان بن عُیَینَہ نے بھی ان سورتوں کو مدنی کہا ہے۔
لیکن جیسا کہ سورۃ الاخلاص کے مضمون میں بیان ہو چکا ہے کہ کسی سورۃ یا آیت کے متعلق جب یہ کہا جاتا ہے کہ وہ فلاں موقع پر نازل ہوئی تھی تو اس کا مطلب لازما یہی نہیں ہوتا کہ وہ پہلی مرتبہ اسی موقع پر نازل ہوئی تھی، بلکہ بعض اوقات ایسا ہوا ہے کہ ایک سورت یا آیت پہلے نازل ہوچکی تھی، اور پھر کوئی خاص واقعہ یا صورت حال پیش آنے پر اللہ تعالٰی کی طرف سے اسی کی طرف دوبارہ بلکہ کبھی کبھی بار بار حضور ﷺ کو توجہ دلائی جاتی تھی۔ ہمارے نزدیک ایسا ہی معاملہ معوذتین کا بھی ہے۔ ان کا مضمون صاف بتا رہا ہے کہ یہ ابتداءً مکہ میں اس وقت نازل ہوئی ہوں گی جب وہاں حضور ﷺ کی مخالفت خوب زور پکڑ چکی تھی۔ بعد میں جب مدینہ طیبہ میں منافقین، یہود، اور مشرکین کی مخالفت کے طوفان اٹھے تو حضور ﷺ کو پھر انہی دونوں سورتوں کے پڑھنے کی تلقین کی گئی جیسا کہ حضرت عقبہ بن عامر کی مندرجہ بالا روایت میں ذکر آیا ہے۔ اس کے بعد جب آپ ﷺ پر جادو کیا گیا اور آپ ﷺ کی علالت مزاج نے شدت اختیار کی تو اللہ کے حکم سے جبریل علیہ السلام نےآکر پھر یہی سورتیں پڑھنے کی آپ کو ہدایت کی۔ اس لیے ہمارے نزدیک ان مفسرین کا بیان ہی زیادہ معتبر ہے جو ان دونوں سورتوں کو مکی قرار دیتے ہیں۔ جادو کے معاملہ کے ساتھ ان کو مخصوص سمجھے میں تو یہ امر بھی مانع ہے کہ اس کے ساتھ صرف سورۂ فلق کی صرف ایک آیت وَمِنُ شَرِّ النّفّٰثٰتِ فِی العُقَدِ ہی تعلق رکھتی ہے، سورۂ فلق کی باقی آیات اور پوری سورۂ الناس کا اس معاملہ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔
موضوع اور مضمون[ترمیم]
مکۂ معظمہ میں یہ دونوں سورتیں جن حالات میں نازل ہوئی تھیں وہ یہ تھے کہ اسلام کی دعوت شروع ہوتے ہی ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے گویا بِھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ جوں جوں آپ کی دعوت پھیلتی گئی، کفارِ قریش کی مخالفت بھی شدید ہوتی چلی گئی۔ جب تک اُنہیں یہ امیدرہی کہ شاید وہ کسی طرح کی سودے بازی کر کے، یا بہلا پُھسلا کر آپ ﷺ کو اس کام سے باز رکھ سکیں گے، اُس وقت تک تو پھر بھی عَناد کی شدت میں کچھ کمی رہی۔ لیکن جب حضور ﷺ نے ان کو اس طرف سےبالکل مایوس کر دیا کہ آپﷺ ان کے ساتھ دین کے معاملہ میں کوئی مصالحت کرنے پر آمادہ ہوسکیں گے، اور سورۂ کافرون میں صاف صاف ان سے کہہ دیا گیا کہ جن کی بندگی تم کرتے ہو ان کی بندگی کرنے والا میں نہیں ہوں، اور جس کی بندگی میں کرتا ہوں اس کی بندگی کرنے والے تم نہیں ہو، اس لیے میر راستہ الگ ہے اور تمہارا راستہ الگ، تو کفار کی دشمنی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ خصوصیت کے ساتھ جن خاندانوں کے افراد (مردوں یا عورتوں، لڑکوں یا لڑکیوں) نے اسلام قبول کر لیا تھا ان کے دلوں میں تو حضور ﷺ کے خلاف ہر وقت بھٹیاں سلگتی رہتی تھیں۔ گھر گھر آپ ﷺ کو کوسا جارہا تھا۔ خفیہ مشورےکیےجارہے تھے کہ کسی وقت رات کو چھپ کر آپﷺ کو قتل کر دیا جائے تاکہ بنی ہاشم کو قاتل کا پتہ نہ چل سکے اور بدلہ نہ لےسکیں۔ آپ ﷺ کے خلاف جادو ٹونے کیے جارہے تھے تاکہ آپﷺ یا تو وفات پاجائیں یا سخت بیمار پڑ جائیں، یا دیوانے ہوجائیں۔ شیاطین جن و انس ہر طرف پھیل گئے تھے تاکہ عوام کےدلوں میں آپ کے خلاف اور آپ کے لائے ہوئے دین اور قرآن کے خلاف کوئی نہ کوئی وسوسہ ڈال دیں جس سے لوگ بدگمان ہوکر آپﷺ سے دور بھاگنے لگیں۔ بہت سے لوگوں کےدلوں میں حسد کی آگ بھی جل رہی تھی، کیونکہ وہ اپنے سوا، یا اپنے قبیلے کے کسی آدمی کے سوا، دوسرے کسی شخص کا چراغ جلتے نہ دیکھ سکتے تھے۔ مثال کے طورپر، ابو جہل جس بنا پر رسول اللہ ﷺ کی مخالفت میں حد سے بڑھتا چلا جاتا تھا اس کی وجہ وہ خود یہ بیان کرتا ہے کہ {{اقتباس|ہمارا اور بنی عبد مناف (یعنی رسول اللہ ﷺ کے خاندان) کا باہم مقابلہ تھا۔ انہوں نے کھانے کھلائے تو ہم نے بھی کھلائے۔ انہوں نے لوگوں کو سواریاں دیں تو ہم نے بھی دیں۔ انہوں نے عطیے دیے تو ہم نے بھی دیے۔ یہاں تک کہ وہ اور ہم جب عزت و شرف میں برابر کی ٹکر ہوگئے تو اب وہ کہتے ہیں کہ ہم میں ایک نبی ہے جس پر آسمان سے وحی اترتی ہے۔ بھلا اس میدان میں ہم کیسے ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ خد اکی قسم ہم ہر گز اس کو نہ مانیں گے اور نہ اس کی تصدیق کریں گے
ان حالات میں رسول اللہ ﷺ سے فرمایا گیا کہ ان لوگوں سے کہہ دو کہ میں پناہ مانگتا ہوں طلوع صبح کے رب کی، تمام مخلوقات کے شر سے، رات کے اندھیرے اور جادو گروں اور جادو گرنیوں کے شر سے، اور حاسدوں کے شر سے۔ اور ان سے کہہ دو کہ میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ اور انسانوں کے معبود کی ہر اس وسوسہ انداز کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے خواہ و ہ شیاطین جن میں سے ہو یا شیاطین انس میں سے۔ یہ اسی طرح کی بات ہے جیسی حضرت موسی علیہ السلام نے اس وقت فرمائی تھی جب فرعون نے بھرے دربار میں ان کے قتل کا ارادہ ظاہر کیا تھا
اِنِّی عُذُتُ بِرَبّیِ وَرَبِّکُم مِن کُلِّ مُتکبّرٍ لَّا یؤمِنُ بِیَومِ الحِسَابِ
میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے ہر اس متکبر کے مقابلے میں جو روز حساب پر ایمان نہیں رکھتا
— قرآن: سورۃ المؤمن:27
وَاِنِّی عُذتُ بَربِّی وَرَبکم اَن تَرُجُمُونِ
اور میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے اس بات سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو
— قرآن: سورۃ الدخان:20
۔
دونوں مواقع پر اللہ کے ان جلیل القدر پیغمبروں کا مقابلہ بڑی بے سر وسامانی کی حال تمیں بڑے سرو سامان اور وسائل و ذرائع اور قوت و شوکت رکھنے والوں سے تھا۔ دونوں مواقع پر وہ طاقت ور دشمنوں کے آگے اپنی دعوت حق پر ڈٹ گئے
حالی کہ ان کے پاس کوئی مادی طاقت ایسی نہ تھی جس کے بل پر وہ ان کا مقابلہ کر سکتے۔ اور دونوں مواقع پر انہوں نے دشمنوں کی دھمکیوں اور خطرناک تدبیروں اور معاندانہ چالوں کو یہ کہہ کر نظر انداز کر دیا کہ تمہارے مقابلے میں ہم نے رب کائنات کی پناہ لے لی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ اولوالعزمی اور ثابق قدمی وہی شخص دکھا سکتا ہے جس کو یہ یقین ہو کہ اس رب کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے، اس کے مقابلے میں دنیا کی ساری طاقتیں ہیچ ہیں، اور اس کی پناہ جسے حاصل ہو اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ وہی یہ کہہ سکتا ہے کہ میں کلمہ حق کے اعلان سے ہرگز نہیں ہٹوں گا، تم جو چاہو کر لو، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، کیونکہ میں تمہارے اور اپنے اور ساری کائنات کے رب کی پناہ لے چکا ہوں۔
Effective content
ReplyDeletemarvellous
ReplyDeleteKeep sharing nice posts
ReplyDelete