The British Raj of India.
The British Raj of India.
See British Empire.
From 1858 to 1947.
Included area.
The British occupied territories during this period included present-day India, Pakistan, and Bangladesh, and occasionally Aden (1858 to 1937), Lower Burma (1858 to 1937), and Upper Burma (1886 to 1937). Separated from British India in 1937), British Somalia (1884-1898) and Singapore (1858-1867) are also considered part of the British Empire. In the Middle East, immediately after World War I, British-occupied Mesopotamia (present-day Iraq) was also managed by the British Government's Indian Office. The Indian rupee continued to be used in many parts of the Middle East and East Africa.
Excluded areas.
Elsewhere in the region, Ceylon (present-day Sri Lanka), a British territory under the Treaty of Amiens in 1802, was a British colony and was not part of British India. In addition, the kingdoms of Nepal and Bhutan were recognized as independent states by treaty with Britain and were not part of the British Empire. [1] [2] As a result of the Treaty of 1861, Sikkim recognized state sovereignty. [3] The Maldives was under British rule from 1867 to 1965 and
was not part of the British Empire.
Beginning and end
British rule in India began in 1858 (after the Indian War of Independence in 1857) with the fall of the East India Company and the direct annexation of India to Britain and ended in 1947 with the partition of India and the formation of India and Pakistan. Happens with
ہندوستان کا برطانوی راج۔
دیباچہ۔
سلطنت برطانیہ ملاحظہ فرمائیں۔
1858ء سے1947ء تک۔
شامل علاقے۔
اس عرصے میں برطانیہ کے زیر قبضہ رہنے والے علاقوں میں موجودہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ کبھی کبھار عدن (1858ء سے 1937ء)، زیریں برما (1858ء تا 1937ء)، بالائی برما (1886ء تا 1937ء) شامل ہیں (مکمل برما 1937ء میں برطانوی ہند سے الگ کر دیا گیا)، برطانوی ارض صومال (1884ء سے 1898ء) اور سنگاپور (1858ء سے 1867ء) کو بھی برطانوی راج کا حصہ شمار کیا جاتا ہے۔ مشرق وسطٰی، جنگ عظیم اول کے فوراً بعد برطانیہ کے زیر قبضہ بین النہرین (موجودہ عراق) کا انتظام بھی حکومت برطانیہ کے ہندی دفتر سے چلایا جاتا تھا۔ ہندوستانی روپیہ مشرق وسطٰی کے کئی علاقوں اور مشرقی افریقہ میں زیر استعمال رہا۔
غیر شامل علاقے۔
خطے کے دیگر ممالک میں 1802ء میں معاہدۂ ایمینز کے تحت برطانیہ کے زیر نگیں آنے والا علاقہ سیلون (موجودہ سری لنکا) برطانیہ کی شاہی نو آبادی تھا اور برطانوی ہند کا حصہ شمار نہیں ہوتا تھا۔ علاوہ ازیں نیپال اور بھوٹان کی بادشاہتیں برطانیہ سے معاہدے کے تحت آزاد ریاستوں کی حیثيت سے تسلیم کی گئی تھیں اور برطانوی راج کا حصہ نہیں تھیں۔ ۔[1][2] 1861ء کے معاہدے کے نتیجے میں سکم کی ریاستی خود مختاری تسلیم کی گئی ۔[3] جزائر مالدیپ 1867ء سے 1965ء تک برطانیہ کے زیر نگیں رہے اور برطانوی راج کا حصہ شمار نہیں ہوتے تھے۔
آغاز و خاتمہ۔
ہندوستان میں برطانوی راج کا آغاز 1858ء میں (جنگ آزادی ہند 1857ء کے بعد) ایسٹ انڈیا کمپنی کے اقتدار کے خاتمے اور ہندوستان کے براہ راست تاج برطانیہ کے زیر نگیں آنے سے ہوتا ہے اور خاتمہ 1947ء میں تقسیم ہند اور بھارت و پاکستان کے قیام کے ساتھ ہوتا ہے۔
Nice post
ReplyDeleteNice
ReplyDelete