Forgive me if you can.
Forgive me if you can.
The first is the relationship of mother and father who are very kind to you and they are without any greed and they are unconditional. When you become capable and they grow old, will you not punish them for any reason?
If you are a father, you have children who are your capital. If they make a mistake, will you not give them a permanent punishment because you were a child yesterday and you must have made a mistake.
If you have friends who have been with you but at some point they have not been able to support you, will you be permanently angry with them? Not at all because there have been occasions when you have to help others.
Will consider themselves disabled.
You have some sisters or brothers with whom you spent your childhood when you got married and your interests and family took a different form when you were rich and they were crushed in the mill of circumstances. Will you turn away from them? Remember, time is a selfish companion. He does not forgive anyone. When you do not forgive anyone, he will not forgive you at any dark point of life. Learn to forgive because Allah loves you so much. Forgives big mistakes. Surely Allah loves those who forgive.
اگر ہو سکے تو معاف کر دو۔
ہر انسان کی ذندگی بہت سارے رشتوں اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے ۔
پہلا رشتہ ماں اور باپ کا ہے جن کے تمہارے اوپر بہت احسانات ہیں اور یہ بغیر کسی لالچ کے ہیں اور یہ غیر مشروط ہیں جب تم کسی قابل ہو جاؤ اور وہ بوڑھے ہو جایں کیا تم کسی جواز پر انھیں سزا دو گے نہیں ۔
اگر تم ایک باپ ہو تمہارے بچے ہیں جو تمہارا سرمایا ہیں اگر وہ غلطی کریں کیا آپ انھیں کوئ مستقل سزا دو گے نہیں کیونکہ کل تم بھی بچے تھے تم نے بھی غلطیاں کی ہونگی۔
اگر تمہارے دوست ہیں جنہوں نے تمہارا ساتھ دیا لیکن کسی موقع پر وہ تمہارا ساتھ نہیں دے سکے کیا تم ان سے مستقل ناراض ہو جاؤ گے ہر گز نہیں کیونکہ تمہارے اوپر بھی کیی ایسے مواقع آۓ یا آیں گے کہ تم دوسروں کی کسی مدد
کے لیے خود کو معذور سمجھو گے۔
آپ کی کچھ بہنیں یا بھائ ہیں جن کے ساتھ آپ نے اپنا بچپن گزارا جب بڑے ہوے شادیاں ہویں اور تمہاری دلچسیاں مفاد اور خاندان نے ایک علیحدہ صورت اختیار کر لی ایسے حالات میں جب کہ تم صاحب ثروت ہو اور وہ حالات کی چکی میں پسے ہوۓ ہوں کیا تم ان سے کنارا کشی کرلو گے یاد رکھو وقت ایک خودغرض ساتھی ہے وہ کسی کو معاف نہیں کرتا جب تم کسی کو معاف نہیں کروگے ذندگی کے کسی تاریک موڑ پر وہ بھی تجھے معاف نہیں کرے گا۔معاف کرنا سیکھو کیونکہ اللہ تمہاری بہت بڑی بڑی غلطیاں معاف کرتا ہے۔ بےشک اللہ معاف کرنے والے کو پسند فرماتا ہے۔
Right. We should open our heart and forgive others
ReplyDelete